مشرق وسطی

بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائي کامطالبہ

protest bahrainبحرین میں انسانی حقوق مرکز نے آل خلیفہ کے حامی مغربی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی رہائي کے لئے آل خلیفہ پر دباؤ ڈالیں۔ اس مرکز نے کہا ہے کہ سیاسی قیدیوں کو بلا کسی جرم کے قید گرفتار کیا گيا ہے اور اس کے پیچھے سیاسی اھداف ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ کی ہائي کمشنر برائے انسانی حقوق کی سربراہ ناوی پلئي نے کہاہے انہیں بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش لاحق ہے۔
واضح رہے آل خلیفہ کی شاہی حکومت پرامن مظاہروں پر زہریلی گيسوں سے حملے کرتی ہے اور گرفتارشدہ انقلابیوں پر طرح طرح سے تشدد ڈھاتی ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button