مشرق وسطی

آل خلیفہ کے گماشتوں کے ہاتھوں ۲۱ بحرینی جوان اغوا

bahrin shiaبحرین کی ۱۴ فروری تحریک نے بتایا ہے کہ بحرینی حکومت کے سکیورٹی فورسز نے گزشتہ جمعرات سے اس ملک کے جوانوں اور بچوں کو اغوا کرنے کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے اور ۱۵ جوانوں کو ’’عذاری‘‘ ٹاون میں ایک سویمنگ پول سے اغوا کر لیا تھا۔
آل خلیفہ کے گماشتوں نے اسی طرح عام باشندوں کے گھروں پر حملہ کر کے ہفتے کے دن مزید تین افراد کو اغوا کر لیا ہے۔
بحرینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اغوا کئے گئے افراد میں ۱۰ بچے بھی شامل ہیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق اغوا کئے گئے بچوں کی عمریں ۱۴ سے ۱۷ سال کے درمیان ہیں ۔
بحرین کی بہت ساری سیاسی اور مذہبی شخصیتوں نے آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ اغوا کئے گئے افراد کے ٹھکانوں کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ پولیس کے ادارے بھی ان کے بارے میں بے خبر ہونے کا دعوی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button