مشرق وسطی

شامی فوج نے لاذقیہ میں کئی اردنی اور سعودی دہشت گردوں کوواصل جہنم کردیا

saudi dehsatgard5شام کی فوج نے مختلف علاقوں منجملہ لاذقیہ میں سلفی وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئےکئی درجن سعودی اور اردنی دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے اوران کے قبضہ سے ہتھیاروں کی بڑی مقدارکشف اور ضبط کرلی ہے۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے مختلف علاقوں منجملہ لاذقیہ میں سلفی وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئےکئی درجن سعودی اور اردنی دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے اوران کے قبضہ سے ہتھیاروں کی بڑی مقدارکشف اور ضبط کرلی ہے۔

شامی فوج نے ادلب ، حلب اور دیرالزور میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرلیا ہے دہشت گردوں کے قبضہ سے اسرائیل اور ترکی کے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں شام میں مسلح دہشت گردوں کی ترکی اور اسرائیل، سعودی عرب اور امیرکہ حمایت کررہے ہیں ادھر قطر بھی شامی مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے لیکن قطر کو مصر میں سعودی عرب نے زبردست چوٹ پہنچائی ہے کیونکہ سعودی عرب نے مصر میں قطر نواز اخوان المسلمون کی حکومت کو گرا کر وہاں فوجی حکومت قائم کردی ہے اور سعودی عرب اس وقت مصر کی فوجی اور عبوری حکومت کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور قطر کے حکام کو سعودی عرب نے مصر کے افق سے نابود کردیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button