مشرق وسطی

اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع گھر کے لباس میں گرفتار

akwan muslimرپورٹ کے مطابق، مصرکی عبوری حکومت نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کو گرفتار کرلیا ہے مصر کی عبوری حکومت کو سعودی عرب اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سابق حکمراں جماعت اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں النصر کے علاقے میں واقع ایک فلیٹ سے کریک ڈاوٴن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ادھر سعودی عرب مصر کی فوجی حکومت کے بھیانک اقدامات کی حمایت کررہا ہے اور اس نے یورپی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ مصر کی فوجی حکومت کی حمایت کریں اور اخوان المسلمون کو دہشت گرد قراردیں، سعودی عرب نے اخوان المسلمون پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے انھیں مکمل طور پر ختم کرنے پر کمربستہ ہوگيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button