مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ کے ہاتھوں صحافی اور بلاگرز گرفتار

free bahrainبحرین میں انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہےکہ آل خلیفہ نے صحافیوں اور بلاگرز کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ اپنی تشدد آمیز کاروائياں جاری رکھتے ہوئے فوٹو جرنسلٹ بلاگرز کو گرفتار کررہی ہے۔
اس رپورٹ میں آیا ہےکہ آل خلیفہ نے عوام کی پرامن تحریک کو کوریج دینے والے صحافیوں کی گرفتاری پر اکتفا نہیں کیا ہے بلکہ اب ہر شخص کو گرفتار کررہی ہے جو ملت بحرین کی پرامن انقلابی تحریک کی حمایت کررہا ہے۔
بحرین کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں آیا ہےکہ احمد حمیدان نامی فوٹو جرنسلٹ کی گرفتاری سے جسے ایک سو انتیس عالمی ایوارڈ مل چکے ہیں معلوم ہوتا ہےکہ آل خلیفہ نے میڈیا کو ھدف بنالیا ہے تاکہ حقائق کو دبایا جاسکے۔
بحرین کے انسانی حقوق کمیشن نے آل خلیفہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جو صحافی اس کی کال کوٹھریوں میں ہیں ان کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔
درایں اثنا آل خلیفہ کی شدت پسند حکومت نے المنار ویب سائٹ بند کردی ہے۔ المنار ویب سائٹ حزب اللہ لبنان کی ویب سائٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button