مشرق وسطی

دمشق: شامی اور فلسطینی عوام کی مشترکہ القدس ریلی

syria al quds protestشام کے دارالحکومت اور قلب دمشق میں بھی دنیا بھر کی طرح آج امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا اور اس حوالے سے شام میں مقی فلسطینی مہاجرین اور شامی شہریوں نے مشترکہ القدس ریلی کا اہتمام کیا۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق شا م کے دارالحکومت دمشق میں نکالی جانے والی القدس ریلی میں شامی اور فلسطین کی نامور شخصیات نے شرکت کی او ر شام میں جارہ ی دہشت گردی کو امریکہ اور اسرائیل کی گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شام اور فلسطین کے عوام آپس میں متحد ہیں اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے مشترکہ جد وجہد کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر فلسطینی رہنماؤں نے اپنے خطبات میں شامی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد اور حمایت کے عمل کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ شامی حکومت مستقبل میں بھی فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گی۔
یاد رہے کہ شام میں آج امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کی مناسبت سے منایا گیا جس میں ہزاروں کی تعدادمیں شامی اور فلسطینی عوام نے شرکت کی

متعلقہ مضامین

Back to top button