مشرق وسطی

بحرین : امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرما ن کے مطابق بحرین میں یوم القدس کا عظیم الشان اجتماع، حزب اللہ کے پرچم لہراتے رہے

quds rallyدنیا بھر کی طرح آج بحرین میں بھی فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق جمعۃ الوداع کو یوم القدس منایا گیا اور عظیم الشان القدس ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جد وجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
بحرین میں نکالی گئی القدس ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں حزب اللہ کے پرچم اور بحرینی قومی پرچم بلند کر رکھے تھے اور فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اول کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں نکالی جانے والی آزادی القدس ریلی کا آغاز کا نماز جمعہ کے بعد ہوا جس میں بحرینی مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔بحرینی دارالحکومت منامہ یوم القدس کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی میں گرد ونواح کے علاقوں سے چھوٹی ریلیوں نے بھی شرکت کی جو مختلف علاقوں میں بعد نماز جمعہ نکالی گئی تھیں تاہم شہر کے مختلف حصوں سے نکالی جانے والی قدس ریلیاں منامہ میں جمع ہوئیں اور مرکزی آزادی القدس ریلی مین شرکت کی گئی ۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں مسلمان رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں اور بحرینی مسلمان گذشتہ دو برس سے آل خلیفہ کی ناصبی یزیدی حکومت کے خلاف جدو جہد کر ہے تاہم آج یوم القدس کے موقع پر امام خمینی (رح) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے بحرین کے دارالحکومت میں منامہ میں حزب اللہ کے پرچموں کے ساتھ القدس ریلی نکالی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button