مشرق وسطی

شام، دہشت گردوں نے صحابی رسول حضرت عمار یاسر (رض) کے روضہ کو شہید کردیا

amar yasirشام میں تکفیری دہشت گردوں نے پیغمبر اسلام (ص) کے جلیل القدر اور بزرگ صحابی حضرت عمار یاسر (رض) کے روضہ کو شہید کردیا ہے۔ البلاد الاخباریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق شام میں القاعدہ سے منسلک تکفیری دہشت گردوں نے شام کے صوبہ الرقعہ میں پیغمبر اسلام (ص) کے بزرگ اور جلیل القدر صحابی حضرت عمار یاسر (رض) کے روضہ پر راکٹوں سے حملہ کرکے اسے شہید کردیا ہے۔ اس سے قبل بھی تکفیری دہشت گردوں نے شام میں نواسی رسول حضرت زینب (س) کے روضہ پر حملہ کیا تھا اور پیغمبر اسلام (ص) کے صحابی حضرت حجر بن عدی (رض) کے روضہ کو شہید اور ان کے جنازے کو قبر سے نکال کر کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ تکفیری دہشت گردوں کی اس قسم کی غیر اسلامی کاروائیوں کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدیداحتجاج کیا تھا۔ واضح رہے کہ حضرت عمار یاسر (رض) ان اصحاب رسول (ص) میں سے ہیں کہ جن کے بارے میں رسول خدا (ص) نے فرمایا تھا کہ عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔ تاریخی اوراق کے مطابق حضرت عمار یاسر (رض) جنگ صفین میں حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کے ہمرکاب امیر شام کے لشکر سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button