مشرق وسطی

بحرین میں ایک شہید کو گرفتار کرنے کی کوشش

shaheed34بحرین میں عام شہریوں پر آل خلیفہ حکومت کے مزدوروں کے حملوں اور جوانوں کی گرفتاریوں نے تو شدت اختیار کر لی ہے پر حالیہ دنوں میں شہیدوں کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس سے پہلے تو حکومت آل خلیفہ کے مزدور زندہ جوانوں کو گرفتار کیا کرتے تھے لیکن گزشتہ روز ایک شہید کر بھی گرفتار کرنے اس کی قبر پر پہنچ گئے۔ منامہ کے علاقے الدراز میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حکومت آل خلیفہ کے مزدوروں نے شہید ’’ فاضل میرزا العبیدی‘‘ کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی شروع کر دی۔ پورے گھر کی تلاشی کرنے کے بعد جب انہوں نے شہید کی ماں سے پوچھا فاضل کہاں ہے؟ تو شہید کی ماں نے جواب دیا: وہ اپنے کمرے میں سو رہا ہے۔
سکیورٹی فورسز کے افسر نے چلا کر کہا: کس کمرے میں سو رہا ہے جبکہ ہم پورے گھر کی تلاشی لے چکے ہیں؟
شہید کی ماں نے کہا: وہ کمرہ جسے قبر کہا جاتا ہے۔
سکیورٹی فورسز اُس جوان کو گرفتار کرنے کی تلاش میں تھے جو ۲۲ سالہ عمر میں ۲ مارچ ۲۰۱۲ کو ایک پر امن مظاہرے میں انہی مزدوروں کے ہاتھوں سر کے حصے میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ بحرین میں حکومت آل خلیفہ کے سکیورٹی دستوں نے کئی جوانوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال رکھا ہے اور انہیں طرح طرح سے شکنجے دے کر ستایا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے جائز مطالبات سے دستربردار ہو جائیں اور حکومت کے خلاف کسی قسم کی آواز بلند نہ کریں اور اپنے حقوق پامال ہوتے دیکھ کر سوں بھی نہ کہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button