مشرق وسطی

قطر کی مصر اور شام میں تمام آرزوئیں فنا ہوگئیں/سعودی عرب نے میدان مار لیا

qater saudiaقطر کی شام اور مصر میں تمام پالیسیاں ناکام اور شکست سے دوچار ہوگئی ہیں جبکہ سعودی عرب نے مصر سے قطر کا پتا صاف کرکے اپنے لئے جگہ بنا لی ہے، سعودی عرب نے مصرمیں قطر کی حمایت یافتہ اخوان المسلمین حکومت کا صفایا کرکے اپنی حمایت یافتہ عبوری حکومت بنا لی ہے۔ اخبار کے مطابق قطر در پردہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن اسے سعودی عرب اور امارات کے ہاتھوں مصر میں زبردست شکست ہوئی ہے جہاں قطر کی حمایت یافتہ اخوان المسلمین کی حکومت کا باکل خاتمہ ہوگیا اور وہاں مصری فوج نے عبوری حکومت قائم کرلی جس کی سعودی عرب اور امارات اور کویت حمایت کررہے ہیں۔ اخـبار کے مطابق خلیجی ریاستوں کے عرب حکمران اخوان المسملین کو اپنے اقتدار کے لئے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اسی لئے سعودی عرب اور امارات نے بڑی مالی امداد کے ذریعہ مصر کی اخوان المسلمین حکومت کو ختم کرکے وہاں عبوری حکومت قائم کرائي اور عبوری حکومت کو دس ارب ڈآلر کی امداد فراہم کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے امریکہ نواز عرب حکمراں اسلام پسندوں کو شام اور مصر میں مشغول رکھنا چاہتے ہیں تاکہ اسلام پسندوں کا رخ کہیں خلیجی عرب ریاستوں کی طرف نہ مڑ جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button