مشرق وسطی

بحرین، فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی سازش

ali salmanشیح علی سلیمان نے کہا کہ آل خلیفہ اس طرح کے الزامات لگا کر شیعہ اورسنی بھائيوں میں اختلافات ڈالنا چاہتی ہے اور بحرین کی تاریخ میں یہ کبھی نہیں ہوا ہےکہ شیعہ مسلمانوں نے اپنے اھل سنت بھائیون کی مساجدپرحملہ کیا ہو۔
انہوں نے کہاکہ اھل تشیع کے نزدیک کسی بھی مسجد پر حملہ کرنا جائز نہیں ہے اور وہ اپنے اھل سنت بھائیون کی مسجدوں کا احترام کرتے ہیں اور ان کی نظر میں شیعہ اور سنی مسجدوں میں کسی طرح کا فرق نہیں ہے۔ شیخ علی سلمان نے کہا کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے شیعہ مسلمانوں کی مسجدوں پر حملے کئے ہیں لیکن آل خلیفہ نے ان حملوں پر کسی طرح کارد عمل ظاہر نہیں کیا۔
واضح رہے آل خلیفہ کی شاہی حکومت ملت بحرین کے انقلاب کو دبانے کےلئے ملک میں شیعہ سنی اختلافات اور تفرقہ پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button