مشرق وسطی

اسرائیل کو مناسب وقت پر منہ توڑ جواب دیا جائےگا:بشار الاسد

basharasad3شام کے صدر بشار اسد نے لاذقیہ میں اسرائیلی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی معاندانہ کارروائیوں کا شام منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دےگا جو اسرائیل کے تصور سے باہر ہوگا۔ اسرائیل شام کو کمزور کرنے کے لئے القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔
الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے لاذقیہ میں اسرائیلی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی معاندانہ کارروائیوں کا شام منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دےگا جو اسرائیل کے تصور سے باہر ہوگا۔ اسرائیل شام کو کمزور کرنے کے لئے القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت اور ان سے استفادہ کررہا ہے۔

شامی صدر نے کہا کہ شام کے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں اور شام اسرائيل کو دندان شکن اور منہ توڑ جواب دےگا صدر اسد نے کہا کہ اگر بعض عرب ممالک خیانت نہ کرتے تو اسرائیل آج تک صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہوتا۔ انھوں نے کہا دنیا اور تمام مسلمان جانتے ہیں کہ سعودی عرب، قطر اور خلیجی عرب ممالک امریکہ کے آلہ کار ممالک ہیں جن کی وجہ سے مسئلہ فلسطین آج تک حل نہیں ہوسکا اور مذکورہ ممالک کے حکمرانوں نے ہمیشہ بیت المقدس، فلسطین اور مسلمانوں کے خلاف سازش اور خیانت کی ہے۔ اسد نے کہا کہ شامی فوج اسرائيل کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button