مشرق وسطی

بحرین میں قیدیوں کے اہل خانہ کے ساتھ برا سلوک

bahrain5بحرین میں انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندے قیدیوں کے اھل خانہ کے ساتھ برا سلوک کررہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کارندے انقلابیوں کے اھل خانہ کو پریشان کررہے ہیں اور انہیں انتقامی کاروائيوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ آل خلیفہ کے کارندے انقلابیوں سے ملاقات کی غرض سے آنے والے افراد کے ساتھ حقارت آمیز سلوک کرتے ہیں اور انہیں بلاوجہ پریشان کرتے ہیں۔ انقلابی قیدیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے رشتہ داروں کے ساتھ بدسلوکی ختم نہ کی گئي تو وہ بھوک ہڑتال شروع کردیں گے۔
واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button