مشرق وسطی

آل خلیفہ کا تشدد اس کی بے چارگی کی علامت

kabutarالوفاق نیوز کے مطابق انسانی حقوق کمیشن نے ایک بیان میں آل خلیفہ کے جرائم کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ جرائم عوام کے مطالبات کے سامنے آل خلیفہ کی بے چارگي کا ثبوت ہیں۔ اس بیان میں آیا ہےکہ آل خلیفہ کے ہاتھوں حد سے زیادہ تشدد کا استعمال انسانی حقوق اور آزادی بیان کی خلاف ورزی ہے۔
اس بیان میں ملت بحرین کے خلاف انسانیت سوز اقدامات کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے پرتاکید کی گئي ہے اور کہا گيا ہےکہ عالمی برادری کو چاہیے کہ آل خلیفہ کو عوام کے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے موثر اقدامات انجام دے۔
ادھر آل خلیفہ نے دعوی کیا ہےکہ اتوار کو منامہ کے مغرب میں الجنبیہ میں ایک بم دھماکے میں چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button