شام ميں دہشتگردوں کے لئے اسلحہ لے جانے والا امريکي بحري جہاز ٹوٹ پھوٹ کا شکار

22 جون, 2013 09:24

jhhazشام کے سرکاري ٹي وي کے مطابق ميلکم فورڈ نامي امريکہ کا ايک بہت بڑا بحري جہاز شام ميں سرگرم دہشتگردوں کے لئے اسلحہ سے بھرے ہزاروں کنٹينر لے کر آرہا تھا کہ بحر ہند ميں يمن کے ساحلوں کے قريب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگيا ہے- شامي ٹي وي نے مذکورہ امريکي جہاز کي فوٹيج نشر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفير گروہوں کے لئے اسلحہ لے کر جانے والا يہ بڑا بحري جہاز امريکہ کے گھناونے کردار کا واضح ثبوت ہے جو وہ دہشتگردوں کي حمايت ميں ادا کرتا چلا آرہا ہے- روس کي ايک نجي خبررساں ايجنسي نے بھي کہا ہے کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والا امريکي جہاز سنگاپور کے امريکي فوجي اڈے سے اسلحہ کے چار ہزار پانچ سو کنٹينر ليکر اردن کي بندر گاہ عقبہ کي جانب جارہا تھا- خبر رساں ايجنسي پورٹنگ نيوز کے مطابق يہ اسلحہ اردن کے راستے شام ميں لڑنے والے ان دہشتگرد گروہوں کو ديا جانا تھا جنکي امريکي خفيہ ادارہ سي آئي اے سرپرستي کر رہا ہے.

2:43 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔