النصرہ تنظیم کے مزید دھشتگرد ہلاک

08 جون, 2013 21:40

al naserشام کے دارالحکومت کے قریب بیت سحم کے علاقے میں فوج اور دہشتگرد گروہ جبہۃ النصرۃ کے عناصر کے درمیان جھڑپ میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دمشق سے قنیطرہ جانے والی شاہراہ پر عثمانیہ کے علاقے میں بھی متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ دریں اثناء ادلب کے مضافات میں بھی فوج نے آپریشن کر کے بہتّر دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ادھر دہشتگردوں نے حلب کے مضافات میں واقع نبل اور الزہرا علاقوں میں مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں مالی نقصانات کی خبریں موصول ہوئي ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2:49 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔