مشرق وسطی

شامی فورسز نے ’القصیر ‘سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا، علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا

al qusayrشامی افواج نے القصیر نامی علاقے سے غیر ملکی دہشت گردوں اور اسرائیلی ایجنٹوں کا صفایا کر دیا ہے۔شیعت نیوز کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز شامی افواج نے القصیر کے علاقے میں بڑی پیمانے پر آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردو ں کا صفایا کر دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ شام میں موجود انہی تکفیری ناصبی دہشت گردوں کو سعودی عرب سمیت ترکی،قطر اور امریکہ سمیت اسرائیل کی مکمل حمایت اور مدد حاصل ہے تاہم بدھ کے روز شامی افواج نے القصیر کے علاقے میں بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے ناصبی تکفیری دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں ناصبی یزیدی دہشت گرد واصل جہنم ہوئے ہیں جبکہ شامی افواج کو معمولی نوعیت کا نقصان ہوا ہے۔
یاد رہے کہ شامی افواج کا مقابلہ انہی ناصبی یزیدی دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے کچھ عرصہ قبل سکینہ بنت امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حملہ کیا تھا اوراس کے بعد پیغمبر اکرم (ص) کے جلیل القدر صحابی حضرت حجر بن عدی (رض) کے روضہ مبارک کو منہدم کر کے ان کے جسد مقدس کو نکال کر توہین کی تھی،اس کے ساتھ ساتھ انہی ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے کوشش کی تھی کہ دمشق میں جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبار ک کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔
شام کی مسلح افواج نے تقریباً دو ہفتے کی شدید لڑائی کے بعد آج القصیر شہر کو تکفیری دہشتگردوں سے مکمل طور پر آزاد کروا لیا ہے، اور وہاں پر شام کے پرچم نصب کر دیئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب شامی فوج القصیر شہر کے شمالی حصے سے دہشتگردوں کے فرار کے بعد اس کی پاکسازی کر رہی ہیں اور تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے اس علاقے میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ شہر القصیر شام کے صوبہ حمص کا مرکزی شہر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button