مشرق وسطی

شام :القائدہ کے رہنماوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی نامہ نگارکے ساتھ جنسی زیادتی

aljazeraمصر کے اخبـار النہار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر سے متعلق عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کی خاتون نامہ نگار غادہ عویس کے ساتھ شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم النصرہ کے رہنماؤں نے جنسی زیادتی کی ہے جس کی بنا پر نامہ نگار کو قطر منتقل کردیا گیا ہے۔
الجزيرہ کی یہ نامہ نگار حلب میں دہشت گردوں کے دوشا دوش ان کی کاروائیوں کی رپورٹ منتشر کرتی تھی اور شامی حکومت کے خلاف خبریں بھیجا کرتی تھی۔ النصرہ کے رہنماؤں نے ایک دن اسے انٹرویو لینے کے لئے بلایا جب غاد عویس ان کے دفتر پہنچیں تو النصرہ کے اہلکاروں نے ان کے ساتھیوں سے کہا کہ وہ واپس جائیں اور غادہ کو اپنے ساتھ اندر لے گئے جہاں النصرہ کے رہنماوں نے الجزیرہ کی نامہ نگار غادہ کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا غادہ وہاں سے آزاد ہونے کے بعد ترکی کی سرحد سے خارج ہو کر قطر واپس چلی گئیں جہاں انہوں نے النصرہ اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے خلاف شکایت کی اور اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زيادتی کا ذکر کیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں القاعدہ، دہشت گرد تنظیم سے وابستہ باغی عورتوں کو اپنی ہوسرانی کا شکار بناتے رہتے ہیں دہشت گرد گروہ کسی بھی اخلاقی ضابطے کے پابند نہیں ہیں وہ نام نہاد جہاد کے نام پر ہر اخلاقی اور غیر اخلاقی کام جائز سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button