مشرق وسطی

شامی دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپريشن، متعدد ہلاکتیں

sham army1شامي فوج نے ملک ميں قيام امن کي کوششيں جاري رکھتے ہوئے کئي علاقوں ميں دہشتگردوں کے خلاف زبردست کاروائياں کي ہيں- فوجي ذرائع نے بتايا ہے کہ لاذقيہ، ديرالزور، حمص اور حما کے علاقوں ميں دو سعودي دہشتگردوں سميت درجنوں مسلح افراد کو ہلاک کيا گيا ہے-
شامي فوج نے حماہ کے دو نواحي علاقوں جنينہ اور طليسيہ کا کنٹرول حاصل کرليا ہے اور دہشتگردوں کو بھاري جاني اور مالي نقصان پہنچاتے ہوئے فرار ہونے پر مجبور کرديا ہے-
درعا کے جنوبي علاقے جاسم ميں بھي شامي فوج نے ايک کاروائي کے دوران دہشتگردوں کے خفيہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے تہس نہس کرديا ہے-
ايک اور اطلاع کے مطابق شامي فوج کے خصوصي سرحدي دستے نے شام لبنان سرحد سے دراندازاي کي کوشش کو ناکام بياديا ہے-
اس کاروائي کے دوران درجنوں دہشتگرد مارے گئے ہيں جو لبنان کي سرحد سے شامي علاقے ميں داخل ہونے کي کوشش کر رہے تھے-
ادھر دارالحکومت دمشق ميں ايک کاربم کے دھماکے ميں تيرہ افراد جاں بحق اور ستر کے قريب زخمي ہوگئے ہيں – شام ميں مارچ دوہزار گيارہ سے جاري بدامني ميں اب تک ہزاروں عام شہري اور سيکورٹي اہلکار مارے جاچکے ہيں-
شامي حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کي بدامني بيروني سازش کا نتيجہ ہے جس کا مقصد اسرائيل کے مقابلے ميں تحريک مزاحمت کے موقف کو کمزور کرنا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button