مشرق وسطی

بحرین، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مساجد کا انہدام

masjid bahrainمنذر الخور نے العالم ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران آل خلیفہ کی حکومت کی جانب سے مساجد کے انہدام کے خلاف ملت بحرین کے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بحرین میں جن مساجد کو منہدم کیا جارہا ہے ان میں سے زیادہ کا تعلق اہل تشیع کے ساتھ ہے۔ اور آل خلیفہ کی شاہی حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں عوامی تحریک کو دبانے کے مقصد سے ان مساجد کو منہدم کررہی ہے۔
انھوں نے بحرین میں مساجد کے انہدام کو آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے دین مخالف اقدامات کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ بحرین کی حکومت کی جانب سے شہریوں کے خلاف انجام دیۓ جانے والے اقدامات اس ملک کے انقلابی عوام کو اپنے مقاصد تک رسائي کے سدراہ نہیں ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button