مشرق وسطی

شام ميں کامياب فوجي آپريشن

sham amricanشامي فوج نے دمشق کے مختلف مضافاتي علاقوں منجملہ العتيبہ علاقے سے دہشتگردوں کا مکمل طور پر صفاياکر ديا ہے –
شام کے الاخباريہ ٹيلي ويژن نے اپني رپورٹ ميں کہا کہ پچھلے چند دنوں سے يہ افواہيں تھيں کہ دمشق کے بين الاقوامي ہوائي اڈے اور آس پاس کے ديہاتوں ميں دہشتگردوں نے ٹھکانے بنالئے ہيں ليکن شامي فوج نے اطراف کے دور دور تک کے علاقوں کو مکمل طور پر دہشتگردوں سے پاک کرديا ہے – اس سے پہلے دہشتگردوں نے دعوي کيا تھا کہ انہوں نے العتيبہ علاقے پر قبضہ کرليا ہے ليکن وہاں موجود سبھي دہشتگردوں کو ہلاک کرديا گيا ہے –
شام کے ٹيلي ويژن چينل الاخباريہ کے مطابق چوبيس گھنٹے سے بھي کم عرصے ميں العتيبہ علاقے کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرديا گيا ہے اور اس وقت دمشق کے مضافاتي علاقے ميں مکمل طور پر امن بحال ہوچکا ہے – شام کے وزير اطلاعات و نشريات عمران الزعبي نے بھي اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ شام ميں بہت سے دہشتگرد سعودي عرب اور قطر کے پيسوں سے لڑ رہے ہيں کہاکہ شام کے حالات کي ابتري کي وجہ دہشتگردوں سے شامي فوج کي جنگ ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button