مشرق وسطی

بحرین میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

baharin protestبحرین کی ظالم و جابر حکومت کے خلاف بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت، مظاہرین کو کچلنے کے لئے برطانوی اور اسرائیلی تجربات سے استفادہ کررہی ہے۔ سترہ شہر اور اس سے ملحقہ شہروں میں زبردست مظاہرے ہوئے بحرینی سکیورٹی دستوں نے سعودی سکیورٹی کی مدد سے مظآہرین کو آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلا کر متفرق کرنے کی کوشش کی۔بحرینی عوام نے بحرین کے تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ بحرینی عوام ملک میں جمہوری نظام کی خواہاں اور بادشاہی نظام کے خآتمہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں جمہوری نظام کے قیام تک اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ بحرینی حکومت نے ہزارون بحرینیوں کو قید ی بنا رکھا ہے اور درجنوں بحرینی شہری اب تک شہید ہوچکے ہیں بحرین کی ظالم و جابر حکومت بحرینی بچوں اور خواتین کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button