مشرق وسطی

بحرين کي انقلابي تحريک اور آل خليفہ کي بربريت

bahrainبحرين ميں حزب اختلاف کي سب سے بڑي جماعت جمعيت الوفاق نے حکومت کو خبردار کيا ہے کہ وہ مساجد کي بے حرمتي کرنے سے باز رہے –
بحريني سيکورٹي فورس نے ملک کے شمال ميں ديہ ميں نامي گاؤں کي ايک مسجد پر حملہ کرکے وہاں عبادت کے لئے آنےوالے نمازيوں پر آنسو گيس کا استعمال کيا اور انہيں نماز ادا کرنے سے روک ديا –
جمعيت وفاق اسلامي نے حکومتي کارندوں کے اس اقدام کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خليفہ حکومت اخلاقي اعتبار سے بھي پستي ميں گرچکي ہے –
دوسري جانب بحرين کي پارليمنٹ کے سابق ممبر سيد ہادي موسوي نے رشا ٹوڈے سے اپنے انٹرويو ميں کہا کہ مظاہرين کے مقابلے ميں شاہي حکومت کي پاليسي اجتماعي سزا دينا ہے جس سے پورے ملک کے حالات سنگين بحران سے دوچار ہوگئے ہيں –
بحرين کي ايک اور جماعت اسلامي ايکشن موومنٹ کے سينئر رہنما راشد الراشد نے بھي فارس نيوز ايجنسي سے اپني گفتگو ميں کہاکہ بحرين ميں سعودي عرب کي فوجي مداخلت نے پورے علاقے کو خطرے سے دوچار کرديا ہے اور وہ اس روايت کو رواج دے رہي ہے کہ ايک طاقتور حکومت دوسري حکومت کو اپنے ملک کے عوام کو کچلنے ميں مدد دے-
انہوں نے کہا کہ اس سے پورے علاقے کي سلامتي کو خطرہ لاحق ہوجائےگا –
بحرين کے سياسي رہنما راشد الراشد نے کہا کہ بحرين ميں سعودي عرب کي فوجي مداخلت ايک ايسے وقت ہے جب بحريني عوام پرامن طريقے سے اپنے مطالبات پيش کررہے ہيں.

متعلقہ مضامین

Back to top button