مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی مسلسل کامیابیوں

dehsatشام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی مسلسل کامیابیوں اور صدر بشار اسد کے شامی عوام کے ساتھ رہنے پر اصرار نے مغربی ذرائع ابلاغ کو شام کے اقتدار اور حکومت کے استحکام اور بشار اسد کی استقامت و پامردی کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی مسلسل کامیابیوں اور صدر بشار اسد کے شامی عوام کے ساتھ رہنے پر اصرار نے مغربی ذرائع ابلاغ کو شام کے اقتدار اور حکومت کے استحکام اور بشار اسد کی استقامت و پامردی کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ بشار اسد کا مضبوط عزم و ارادہ نہ صرف ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں ان کی کارکردگی میں پوری طرح دیکھا جاسکتا ہے بلکہ مختلف ذرائع ابلاغ سے ان کے انٹرویوز میں بھی اس چیز کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ بشار اسد کے مختلف انٹرویوز میں یہ یات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ وہ ملک کو بحران سے نکالنے اور ملک کا نظم و نسق چلانے کے لئے بلند عزم و حوصلے کے مالک ہیں نیز وہ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا پورا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ شام کے سیاسی میدان میں بشار اسد کی زیر قیادت اس ملک کے سیاسی نظام کے استحکام پر مغربی ذرائع ابلاغ کا اعتراف اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ اب مغربی ملکوں کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں جنہوں نے گزشتہ دو سال سے شام میں کسی بھی طرح کی فتنہ انگیزی اور سازس سے دریغ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button