مشرق وسطی

شام کو کسی کی فوجی مدد کی ضرورت نہیں

imran shamسوریا الآن کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات "عمران الزغبی ” نے کل جمعہ کو کہا کہ بعض لوگ اس طرح کے بےبنیاد الزامات عائد کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شام کو کسی کی فوجی مدد کی ضرورت نہیں ہے ۔ الزغبی نے ایک بار پھر تاکید کی کہ صدر بشار اسد کا مجوزہ امن منصوبہ ،جو سیاسی ،معاشرتی اور اقتصادی مشکلات کے خاتمے کےلئے سیاسی گفتگو پر مبنی ہے شام کے بحران کے خاتمے کےلئے بہترین طریقۂ کار ہے۔ انہوں نے شام کی حکومت مخالف گروپوں کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے تاہم کہا کہ حکومت شام، تمام ملکی گروہوں کے ساتھ گفتگو کےلئے تیار ہے لیکن بیرونی دہشتگرد گروہوں سے مذکرات نہیں کرے گی کیونکہ وہ اپنے اہداف کے درپے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button