اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

برازیل میں فلسطین کے حق میں احتجاج، اسرائیل کو اسٹیل کی ترسیل روکنے کا مطالبہ

سانتوس شہر میں فلسطین حامیوں کا مظاہرہ: صہیونی مظالم کے خلاف عالمی بائیکاٹ مہم کا حصہ

شیعیت نیوز : برازیل میں حمایتِ فلسطین مہم کے تحت فلسطین کے حامیوں نے گزشتہ روز سانتوس شہر کی کونسل اور بندرگاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج کرنے والوں نے فلسطین کے حق میں اور غزہ میں صہیونی مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو بھیجی جانے والی اسٹیل کی ترسیل کو روکیں۔

مظاہرین نے کہا کہ یہ اسٹیل اسرائیل کی دفاعی صنعت میں استعمال ہوسکتا ہے اور غزہ میں جاری جنگ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ کا سب سے بڑا ہتھیار اتحاد ہے، دشمن کی سازشیں ناکام ہوں گی: جنرل پاکپور

یہ احتجاج ایک وسیع عالمی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کی کمپنیوں اور اداروں پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی اقتصادی تعاون کو ختم کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button