اہم ترین خبریںایراندنیا

ایران کا اعلان: جوہری تنصیبات پر حملے غیر قابل قبول، قرارداد آئی اے ای اے اجلاس میں پیش ہوگی

ویانا میں روسی نمائندے کی تصدیق: ایران کا مقصد عالمی سطح پر ایٹمی تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانا ہے

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوری ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں ایک قرارداد پیش کرے گا، جس میں ایٹمی تنصیبات پر کسی بھی قسم کے حملے کو غیر قابل قبول قرار دیا جائے گا۔

ایران کے ذرائع کے مطابق قرارداد کا مقصد عالمی سطح پر ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کسی بھی جارحانہ کارروائی کے خلاف واضح موقف اپنانا ہے۔

روسی سفیر اور ویانا میں مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بعض مبصرین اجلاس اور ایجنسی کے دیگر اداروں کے فرق کو نہیں سمجھتے، حالانکہ ایران یہ قرارداد اجلاس میں پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی سوڈان کی تردید: فلسطینیوں کو پناہ دینے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا

انہوں نے مزید کہا کہ مبصرین کو بحث میں شامل ہونے سے پہلے بہتر تیاری کرنی چاہیے تاکہ تضاد اور غلط فہمی سے بچا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button