اہم ترین خبریںایران

ایران کا سخت ردعمل: جاپان–آسٹریلیا کا مشترکہ بیان جانبدار اور ناقابل قبول قرار

ٹوکیو میں ایرانی سفارت خانہ: اسرائیل اور امریکہ کی خلاف ورزیاں نظر انداز، ایران کو بلاجواز نشانہ بنایا جا رہا ہے

شیعیت نیوز : ٹوکیو میں ایران کے سفارت خانے نے جاپان اور آسٹریلیا کے مشترکہ بیان کو جانبدارانہ اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

سفارت خانے نے کہا کہ جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان جانبدار، نامناسب اور ناقابل قبول ہے۔

بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ جاپان نے آسٹریلیا کے ساتھ اس قسم کا بیان جاری کیا جبکہ آسٹریلیا نے چند دن پہلے بغیر کسی معقول وجہ کے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کم کر دیے تھے اور اب منافقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران سے مذاکرات کی میز پر واپسی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا اعلان: جوہری تنصیبات پر حملے غیر قابل قبول، قرارداد آئی اے ای اے اجلاس میں پیش ہوگی

سفارت خانے نے زور دیا کہ ایران کے پرامن جوہری مراکز پر اسرائیل اور امریکہ نے حملہ کیا جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی اور سفارت کاری کو نقصان پہنچایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے لیے ایران کو نہیں، بلکہ اسرائیل اور امریکہ کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button