مشرق وسطی

حلب: عوام کا پیمانہ صبرلبریز؛ دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کا مطالبہ

al qaida رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی شہر حلب کے عوام نے مظاہرہ کرکے کہا ہے کہ محلہ السبیل کے عوام دہشت گردوں سے تنگ آچکے ہیں چنانچہ حکومت کو اس محلے میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنی چاہیے۔
ابنا: شامی ذرائع کے مطابق شہر حلب کے شہریوں نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ السبیل کےعوام کو دہشت گردوں سے چھٹکارا دینے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کرے۔
حلب کے عوام نے دہشت گردوں کے خلاف زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے شامی فوج کے دوش بدوش دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
ادھر شام کی مسلح افواج نے دیر الزور اور زملکا نامی علاقوں میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں مسلح دہشت گرد القاعدہ سمیت دوسری تکفیری اور آل سعود، قطر اور ترکی سے وابستہ تنظیمیں انسانیت سوز مظالم کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں اور امریکہ سمیت متعدد ممالک نے ان ہی دہشت گردوں کو شامی عوام کے اصل نمائندوں کے طور پر تسلیم کیا ہے حالانکہ مغربی ذرائع نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ شام کی حکومت کے خلاف برسر پیکار پچانوے فیصد دہشت گردوں کا تعلق دوسرے ممالک ہے اور یہ دہشت گرد اعلانیہ طور پر اسرائیل اور نیٹو کو شام میں فوجی مداخلت کی دعوتیں دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button