مشرق وسطی

بحرینی عوام کا آل خلیفہ کے خلاف احتجاج جاری

bahrain protest qatifبحرین کے مظلوم شیعوں نے ایک بار پھر اس ملک کے ظالم وجابر حکمرانوں کے خلاف پر امن مظاہرے کیے ہیں۔
رپورٹ  کے مطابق بحرینی شیعوں نے دیہاتوں اور شہروں میں حکومت آل خلیفہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں ۔ مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت آل خلیفہ کی جیلوں میں شکنجوں میں جکڑے ہوئے  قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں  اس سے پہلے حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے بحرینی پرچم ہاتھ میں لیے ” اللہ اکبر اور ھیھات منا الذلہ” کے نعرے لگائے ۔ بحرینی شیعوں نے 14 فروری 2011 سے  اس ملک کی جابر حکومت کے خلاف قیام شروع کر رکھا ہے اگرچہ یہ مظاہرے انتہائی  پر امن ہیں لیکن اس کے باوجود بحرینی اور سعودی فورسز انہیں تشدد کا نشانہ بنارہی  ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگ شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
بحرینیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے  منظور ہونے تک اس قسم کے مظاہرے جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button