مشرق وسطی

مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کے دوران 6 افراد ہلاک 300 زخمی

protest turkyمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں اب تک چھ افراد ہلاک اور 300 زخمی ہونے کے بعد فوج نے صدارتی محل کے باہر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کردی ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق مصر میں صدر مرسی کے خلاف احتجاج اور ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں ميں چھ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں؛ فوج نے صدارتی محل کے ارد گرد ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تعینات کردی ہیں جبکہ بکتربند گاڑیوں کو صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان حائل کرکے کھڑا کیا گیا ہے۔
اسکندریہ اور قاہرہ سمیت مختلف شہروں میں حکمران جماعت کے دفاتر نذر آتش کرنے کا سلسلا جاری ہے اور صدر کے خطاب کے بعد حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید ابتر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button