مشرق وسطی

غزہ کے بچوں کا صہیونیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا

al qaida newبحران شام میں رونماہونےوالی تبدیلیاں، دارالحکومت دمشق پر قبضےکےلئےبلوائیوں اوردہشتگردوں کی باربارکی ناکامیوں کی عکاس ہیں۔
اس تناظرمیں شام کےدارالحکومت دمشق کےمضافات میں مختلف کاربم دھماکوں میں پچیس دہشتگردوں کی ہلاکت کی خبرقابل غور ہے۔
شام کی فوج نےدمشق ائرپورٹ پردہشتگردوں کی کوششوں کوبھی ناکام بنادیاہے۔
شامی فوج نے دمشق کےمضافاتی علاقےزملکامیں دہشتگردوں کےایک ٹھکانےپرحملہ کرکے اٹھارہ دہشتگردوں کوہلاک اوربیس کوزخمی کردیا۔
شامی فوج نے الن قل کےعلاقےمیں مسلح دہشتگردوں کےایک ٹھکانےپربھی حملہ کیاجس ميں گیارہ دہشتگردہلاک اورزخمی ہوگئے۔
دوسری جانب شامی فوج، داریاکےعلاقےمیں اپنی پیشرفت جاری رکھےہوئےہےیہاں تک کہ باسل اسکوائراورثقافتی مرکزکےعلاقوں ميں شدید جھڑپیں ہورہی ہیں جس میں کئی مسلح افراد مارےگئےہيں اوردہشتگرد اورباغی گروہ اپنےٹھکانوں سےپسپاہونےپرمجبورہوئےہيں۔
شام میں مسلح گروہوں کی مسلسل ناکامیوں نےان دہشتگردوں کی تشویش بڑھادی ہےاور  وہ شام کےخلاف اپنےبےبنیاد دعوؤں کےذریعےماحول بناکراپنےایجنٹوں کی ناکامیوں پرپردہ ڈالنےکی کوشش کررہے ہيں۔
ایسےتناظرمیں امریکہ ،جھوٹی افواہیں پھیلاکرشام میں اپنی بڑھتی ہوئی مداخلت کاجواز پیش کرنے اوربراہ راست ممکنہ مداخلت کےلئےماحول تیارکررہا ہے۔
دمشق کےخلاف مغرب کی نفسیاتی جنگ کاسلسلہ جاری ہے اورامریکی صدر باراک اوبامہ نےشامی حکومت کی جانب سےکیمیاوی ہتھیاراستعمال کئےجانےکی بابت خبردارکیاہے۔
امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے ایک بارپھرشام میں کیمیاوی ہتھیاروں کےبارےمیں وہائٹ ہاؤس کےبےبنیاد دعوؤں کودہرایاہے۔
امریکی وزیرخارجہ نےجو اس وقت یورپ کےدورےپرہيں ایک بارپھرباغیوں کےخلاف کیمیاوی ہتھیاروں کےاستعمال کوواشنگٹن کےلئےریڈلائن قراردیااورکہاکہ اس صورت میں دمشق حکومت کےخلاف کاروائی کی جائےگی ۔
امریکی حکومت نےاس سلسلےمیں اب تک کوئی ثبوت پیش نہيں کیاہےکہ دمشق حکومت کیمیاوی ہتھیاراستعمال کرنےکاارادہ رکھتی ہے۔
بعض تجزیہ نگاروں نےاس بات پرتشویش ظاہرکی ہےکہ شام میں مخالف مسلح گروہ کیمیاوی ہتھیاراستعمال کرکےاس ملک میں غیرملکی مداخلت کی زمین ہموارکرنےکی کوشش میں ہیں۔
شام کےخلاف امریکہ کی سربراہی میں مغربی حکومتوں کےجھوٹےدعوےایسی حالت میں جاری ہیں کہ شامی فوج اورحکام نےبارہااعلان کیاہےکہ کسی بھی عالم میں عوام کےخلاف کیمیاوی ہتھیاراستعمال نہيں کئےجائيں گے۔
شام کی وزارت خارجہ نےبھی وہائٹ ہاؤس کےانتباہ پرردعمل ظاہرکرتےہوئےاعلان کیاہےکہ شامی فوج قوم کےساتھ مل کردہشتگردوں کےخلاف جنگ کررہی ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نےامریکہ سےجودنیامیں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنےوالاپہلاملک اورکیمیاوی ہتھیاروں کاحامل سب سےبڑاملک ہےمطالبہ کیاکہ وہ اس طرح کےدعوےکرکےامریکی اورعالمی رائےعامہ کوگمراہ کرنےسےپرہیزکرے۔
یہاں جوبات قابل غور ہے وہ یہ کہ بہت ممکن ہےکہ امریکی حکومت شام میں فوجی مداخلت کی زمین ہموارکرنےکےلئےدہشتگردوں کےہاتھوں عوام پر کیمیاوی ہتھیاراستعمال کرواناچاہتی ہواوراپنی اس سازش پرعمل کرنےکےلئےپہلےہی سےاس کی ذمہ داری دمشق حکومت پرڈالناچاہتی ہو۔ سیاسی تجزیہ نگارامریکی صدر اورامریکی وزیرخارجہ کےہماہنگ بیانات کوشام کےخلاف واشنگٹن کی نئی چال سےتعبیرکرتےہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button