مشرق وسطی

یمن میں سعودی سفارت کار مقامی محافظ سمیت قتل

fire carیمن میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے سعودی سفارت کار کو محافظ سمیت قتل کر دیا۔ سعودی سفارتکار کے قتل کا واقعہ دارالحکومت صنعا میں پیش آیا۔ سعودی سفارت کار اور اس کا مقامی محافظ شہر کی مصروف سڑک سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سفارت کار اور محافظ موقع پر ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور سکیورٹی اہلکار کی وردی پہنے ہوئے تھا۔
 
فارس نیوز کے مطابق العربیہ کے خبرنگار نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی سفارتکار کے قتل کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد جنہوں نے سکیورٹی فورسز کی وردی پہنی ہوئی تھی، انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سعودی سفارتکار کو ان کے مقامی محافظ سمیت قتل کر دیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ صنعا کے علاقہ "حذہ” میں اس وقت پیش آیا جب سعودی سفارتکار اپنے محافظ کے ہمراہ دفتر جا رہے تھے، فائرنگ کے بعد ان کی گاڑی الٹ گئی اور ان کا محافظ بھی ان کے ساتھ ہی مارا گیا۔ العربیہ کے مطابق جس مقام پر فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا وہ صدارتی ہاوس کے بھی قریب ہے۔

فائرنگ کے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن یمن کی حکومت معمولاً القاعدہ کو اس طرح کے حملوں کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔ یاد رہے کہ یہ پہلے بار نہیں ہے کہ صنعا میں سعودی سفارتکار کو نشانہ بنایا گیا ہو، بلکہ اس سے پہلے بھِی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں، لیکن صنعا کی حکومت ابھی تک ان حملوں کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button