مشرق وسطی

مصر: اخوان المسلمون کی متعصب حکومت نے عاشورائے حسینی (ع) کے جلوس کو روک دیا

egpt shiaدنیا بھر کی طرح مصر میں بھی عزاداران امام حسین علیہ السلام نے شہدائے کربلا اور نواسہ رسول اکرم(ص) کی عظیم قربانی کی یاد مناتے ہوئے یوم عاشورا کو جلوس عزاءنکالا جسے اخوان المسلمون کی متعصب ناصبی حکومت نے زبردستی روک دیا۔شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت کائرہ میں مسجد الحسین علیہ السلام سے ہزاروں عاشقان امام حسین علیہ السلام نے نواسہ رسول اکرم (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام اور کربلا میں شہید کئے جانے والے شہدائے کربلا کی یاد مناتے ہوئے جلوس عزاءنکالا جسے ناصبی متعصب اخوان المسلمون کی حکومت کی جانب سے روک دیا گیا۔
واضح رہے کہ مصر میں اخوان المسلمون کی نام نہاد اسلامی حکومت ہے جس نے سعودی وہابی سلفی ناصبیوں کی ایماءپر مصر میں عاشورائے حسینی (ع) کے جلوس عزاءکو روک دیا اور پولیس کو احکامات دئیے کہ جلوس عزاءکو مسجد الحسین علیہ السلام سے باہر نہ نکلنے دیا جائے۔
دوسری جانب جامعة الاظہر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عاشورا کے جلوس کو مسجد کے اندر بھی جلوس عزاءبپا کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔
مصر کی شیعہ تنظیموں اور رہنماﺅںنے اخوان المسلموں کی متعصب حکومت کی شدید مذمت کی ہے کہ جس کی جانب سے نواسہ رسول اکرم (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد منانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔شیعہ رہنماﺅں کاکہنا ہے کہ اخوان المسلمون کی ناصبی اور متعصب حکومت کے اس اقدام کے باعث مصر کی بہت بڑی آبادی کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں تاہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button