مشرق وسطی

یمن میں 3عزادار شھید زخمی حسینی عزاداروں کا علاج کرنے سے سعودی ہسپتال کا انکار

zkhmiیمن میں 3عزادار شھید ہو گئے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق آج اس ملک کے دارالحکومت صنعا میں عزاداران حضرت امام حسین (ع) کے راستے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3عزادار شھید اور متعدد زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔
یمن میں ان حسینی عزاداروں کا سعودی اسپتال نے علاج کرنے سے انکار کردیا جو مسّلح افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے ۔ مسّلح افراد نے کل دارالحکومت صنعا میں جراف کے علاقے میں مراسم عزاداری کے بعد باہر نکلتے ہوئے حسینی عزاداروں پر حملہ کردیا جس میں تین افراد شہید اور نو دیگر زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ جبکہ قریب میں موجود سعودی عرب کے اسپتال نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کا علاج و معالجہ کرنے سے انکار کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ یمن میں عبداللہ صالح کی آمرانہ حکومت کے خاتمہ کے بعد اس ملک کے حوثی شیعہ مسلمانوں نے پہلی بار دارالحکومت صنعا میں محّرم کی عزاداری کے مراسم برپا کئے

متعلقہ مضامین

Back to top button