مشرق وسطی

بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی

bahrain bachiجمعیت وفاق اسلامی بحرین نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی حکومت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باوجود مغربی ممالک اس کی حمایت کررہے ہیں۔ جمعیت وفاق اسلامی کے رکن جلال فیروز نے آج رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا کہ مغرب مسلسل آل خلیفہ کی حمایت کررہا ہے جبکہ یہ شاہی حکومت بدستور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کو امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے ہی تقویت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ دنوں بوڑھے سامراج کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمروں بحرین کے دور پر آئے تھے اور انہوں نے آل خلیفہ کو اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا۔ جلال فیروز نے کہا کہ امریکہ صرف مگر مچھ کے آنسو بہاتا ہے تاہم در پردہ آل خلیفہ کی حمایت ہی کررہرار ہے اور امریکی حکام آل خلیفہ کے حکام سے ملاقات کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی ہے اور دعوی کیا ہے کہ اس نے انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے مثبت اقدامات کئے ہیں لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہےکہ بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ادھر بحرین کے انسانی حقوق ادارے نے تئيس ڈاکٹروں کی سزا سے بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے۔ اس ادارے نے سیاسی قیدیوں کی رہائي پر تاکید کی ۔ واضح رہے آل خلیفہ کے اٹارنی جنرل نے تئيس ڈاکٹروں کو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرون میں شرکت کرنے کےجرم میں تین ماہ کی قید کی سز سنائي ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button