مشرق وسطی

بحرین: آل خلیفہ نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا

shaheed ali abbas bahrainآل خلیفہ کے جدید ترین جرم کے نتیجے میں ایک اور بحرینی نوجوان کی شہادت واقع ہوئی ہے؛ خلیفی گماشتوں نے انہيں گاڑی سے کچل کر شہید کردیا۔
 رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے گماشتوں نے ایک اور نوعمر لڑکے کو اسرائیلی طرز پر گاڑی سے کچل کر شہید کردیا ہے۔
16 سالہ علی عباس رضی کل جمعہ کے روز نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے الدراز کے علاقے کی مسجد امام صادق علیہ السلام میں جارہے تھے کہ آل خلیفہ کے گماشتوں نے انہیں گاڑی کے ذریعے کچل کر شہید کردیا۔
اطلاعات کے مطابق علی عباس رضی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
اس درندگی کے بعد آل خلیفہ کی فورسز نے عوام رد عمل کے خوف سے "شارع البدیع” کی طرف جانے والے تمام راستے بند کردیئے۔
اطلاعات کے مطابق علی عباس رضی اپنے ایک دوست کے ہمراہ مسجد امام صادق جارہے تھے لیکن خلیفی گماشتوں نے انہیں گرفتار کیا اور جب انھوں نے بھاگنے کی کوشش کی یا انہیں بھاگنے دیا گیا تو پہلے سے تیار ایک گاڑی نے انہیں کچل دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کل خلیفی اور سعودی گماشتوں نے الدیر کے علاقے میں عوام کو شہید کے گھر پرسہ دینے کی اجازت نہیں دی اور شہید کے گھر کو گھیرے میں لئے رکھا۔
آل خلیفہ کی اس درندگی کے بعد خلیفی وزیر داخلہ نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی غرض سے اعلان کیا کہ ایک ایشیائی باشندہ گاڑی کی ٹکر سے جان بح‍ق ہوچکا لیکن تھوڑی دیر یہ وزارت یہ اعلان کرنے پر مجبور ہوئی کہ ایک بحرینی باشندہ گاڑی کی ٹکر سے جان بحق ہوگیا ہے۔
دریں اثنا آج شام کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہید علی عباس رضی کے جنازے کے مراسمات کا آغاز ہوچکا ہے اور ہزاروں افراد الدیر کے علاقے میں جلوس جنازے میں شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button