مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف پر امن عوامی تحریک بدستور جاری ہے۔

baharin protestطلاعات کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف پر امن عوامی تحریک بدستور جاری ہے اور حکومت مخالف مظاہروں میں شدت سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں جاری عوامی تحریک کر روکنے میں آل خلیفہ حکومت کی کوششیں ناکام ہیں۔دریں اثنا بحرین کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری فاضل عباس نے آل خلیفہ حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی ریلی کو روکنے کا فیصلہ در حقیقت اہم مذہبی شخصیات اور مظاہرین کے خلاف وسیع منصوبے پر عمل درآمد کا پیش خیمہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ممتاز بحرینی عالم دین شیخ عیسی قاسم پر آل خلیفہ کے اسی منصوبے کے تحت حملہ کیا گيا ہے۔فاضل عباس نے آل خلیفہ حکومت پر لوگوں کے منصوبہ بند قتل عام کا الزام  لگایا اور کہا کہ سرکاری اہلکاروں کے تشدد آمیز اقدامات کے باوجود عوام کے پرامن مظاہرے جاری رہنے سے حکومت بحرین پر وحشت طاری ہوگئي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button