مشرق وسطی

قطر میں دہشت گردوں کے حامی ممالک کا اجلاس/ شام میں دہشت گردوں کو منظم کرنے کی کوشش

qater saudia bahrainشام میں مسلح دہشت گردوں کے حامی ممالک کا قطر میں اجلاس ہورہا ہے اس اجلاس میں مسلح دہشت گردوں کو مزید منظم کرنے اور انھیں مالی امداد فراہم کرنے پر بات چيت کی جائے گی ، امریکہ کی سرپرست ی میں سعودی عرب، قطر ، اسراغيل اور ترکی شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایکت کررہے ہیں اور شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ چين ، روس، اور ایران شامی عوام اور حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔امریکہ کوشش کر رہا ہے کہ شام کے امسلح دہشت گرد گروہ متحد ہو کر صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے موثر کارروائیاں کریں۔ امریکی حکام شامی حکومت کے مخآلف گروہ آزادی سریئن آرمی سے مایوس ہوتا نظر آتا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ شام کی حزب اختلاف کے گروہ متحد ہو کر کارروائیاں کریں۔قطر میں ہونے والے اجلاس ایک نئی کونسل بنانے کی کوشش کی جائے گی جس میں شام میں مسلح گروہوں کو زیادہ نمائندگی دی جائے۔  عرب ممالک ایک عرب ملک کے خلاف امریکی اور اسرائیلی سرپرستی میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button