مشرق وسطی

شام کے بحران کے حل کیلئے مصر کی تجویز سعودی عرب کیلئے نا قابل قبول

misar shamایک بلند پایہ سفارت کار نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے بحران کے حل کیلئے مصر کی تجویز پر سعودی عرب تحفظات رکھتا ہے۔
شام کے بحران کے حل کیلئے چار ملکی کمیٹی میں سعودی عرب بھی شامل ہے جبکہ سعودی شام میں حکومت مخالف باغیوں کا بھی زبردست حامی ہے۔
ایک بلند پایہ سفارت کار کہ جس کا نام نہیں بتایا گیا، نے کہا ہے سعودی عرب نے شام کے بحران کے حل کیلئے چار ملکی کمیٹی سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ اس سفارت کار نے مزید کہا ہے اس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں بھی سعودی عرب نے شرکت نہیں کی تھی جبکہ اس کمیٹی کے دیگر ممبر ممالک نے اس اجلاس میں شرکت کی تھی۔
مذکورہ سفارت کار نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں قاہرہ اور ریاض کے نقطہ نظر میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ سعودی عرب اس بحران کے حل کیلئے ایران کی موجودگی پر تحفظات رکھتا ہے جبکہ مصر شام کے بحران کے حل کیلئے ایران کی موجودگی کو ضروری قرار دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button