مشرق وسطی

استنبول اور انقرہ میں ترک حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

turky protestشام کے خلاف ترک وزير اعظم رجب طیب اردوغان کی غلط اور امریکہ و اسرائیل نواز پالیسی کے خلاف ترکی کے شہر استنبول اور انقرہ اور دیگر شہروں میں زبردست عوامی مظاہرے ہوئے ہیں ترک عوام نے شام کے خلاف فوجی کارروائی پر ترک وزیر اعظم کو خبردار کیا ہے۔

مظاہرین نے انقرہ کے صفاریا اسکوائر پر شام میں فوجی مداخلت کی واضح مخالفت کی ہےمظاہرین نے ترکی کی پارلیمان کی طرف سے شام میں فوجی کارروائی کرنے کے لئے ترک حکومت کو اجازت دینے پر پر شدید اعتراض کیا ہے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے لگاتے ہوئے ترک حکومت کو شام میں فوجی کارروائی کرنے سے خبـردار کیا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ، اسرائيل اور خطے میں امریکی عرب اتحادی ترکی اور شام کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button