مشرق وسطی

آل خلیفہ اپنی آبرو بچانے میں ناکام

alykhalifaبحرین کے ایک انقلابی رہنما محمد آل ربیع نے کہا ہے کہ جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں آل خلیفہ اپنی آبرو بچانے میں ناکام رہی ہے۔
بہار آزادی بحرین نامی تنظیم کے رکن محمود آل ربیع نے العالم سے گفتگو میں کہا ہےکہ آل خلیفہ جینوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں اپنی ساکھ بچانے میں ناکام رہی ہے اور اس تنظیم کے رکن ملکوں نے آل خلیفہ کی جانب سے تشدد روکنے اور اصلاحات انجام دینے پرتاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ انسانی حقوق کونسل کو غلط معلومات فراہم کرتی ہے اور اس نے میڈیا کے توسط سے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ قابل ذکر ہے اگرچہ آل خلیفہ نے جینوا نشست میں ملک کے بحران کو حکومت مخالف دھڑوں اور حکومت کی کشمکش قراردینے کی کوشش کی لیکن اسے ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کا اعتراف کرتے ہوئے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اس کونسل کی سفارشات کو تسلیم کرنا پڑا۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔ آل خلیفہ ہمیشہ ملت بحرین کے حق میں ہرطرح کے بنیادی انسانی حقوق جیسے ملازمت کا حق، آزادی مذہب، بغیر مقدمے کی سزا اور گرفتاری نیز بنیادی شہری حقوق کو پامال کرتی آئي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button