مشرق وسطی

مریم خواجہ: آل خلیفہ کے حکام پر مقدمہ چلائےجانے کا مطالبہ

bahrainمریم خواجہ نے برطانوی ٹی وی انٹرنیشنل بزنس ٹائمز سے انٹرویو میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کے ڈکٹیٹر، وزیر اعظم، اور ولی عھد پر انسانیت سوز جرائم کے تحت عالمی معیارات کے مطابق مقدمہ چلایاجائے اور اگر بحرین کی عدالت یہ کام نہیں کرسکتی تو عالمی عدالت کو یہ ذمہ داری سونپی جائے۔ 

مریم خواجہ نے کہا کہ ملت بحرین انسانی حقوق کی اساس پر اپنے ملک میں بنیادی تبدیلیاں چاہتی ہے بنابریں کسی بھی طرح کی تبدیلی یا انقلابی دھڑوں سے گفتگو سے پہلے آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائياں بند ہونی چاہیں۔
یاد رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔ آل خلیفہ کی شاہی حکومت سعودی جارح فوجیوں کی مدد سے نہتے بحرینی عوام کو کچل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button