مشرق وسطی

بحرین ميں حکومت مخالفين کے گھروں پرحملے

bahrain house attackسعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاورں نے ملک کے شمالي علاقوں ميں مظاہرہ کرنے والوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنايا ہے-

کہاجارہا ہے کہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے جنہيں سعودي فوجيوں کي حمايت حاصل تھي، شمالي شہر بلادالقديم ميں حکومت مخالفين کے گھروں پر حملے کئے ہيں-
عيني شاہدين کے مطابق بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے چادر اور چار ديواري کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتين اور بچوں کو بھي تشدد کا نشانہ بنايا ہے-
بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے عوامي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور لوگ ملک ميں جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں-
سنيچر کے روز بھي دارالحکومت منامہ کے نواحي علاقوں کے لوگوں نے سڑکوں پر آکے سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے خلاف مظاہرے کئے تھے- ان مظاہروں ميں بحريني نوجوانوں کي بڑي تعداد شريک تھي اور شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے-
ايک اور اطلاع يہ ہے کہ سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے بني جمرہ نامي علاقے ميں مظاہرين کے خلاف ايک بار پھر زہريلي آنسو گيس اور ربر کي گوليوں کا آزادانہ استعمال کيا ہے-
جزيرہ سترہ اور ديہہ سميت بحرين کے ديگر علاقوں سے بھي ايسے ہي مظاہروں کي خبريں موصول ہوئي ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button