مشرق وسطی

بحرینی سیکورٹی اہلکاروں کے حملے میں 8 مظاہرین زخمی

bahrainسعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں کي فائرنگ ميں آٹھ پرامن مظاہرين زخمي ہوگئے ہيں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ہزارروں کي تعداد ميں بحريني شہريوں نے ، جمعرات کي شب، ملک کے مختلف علاقوں ميں مظاہرے کئے اور شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ دہرايا۔ يہ مظاہرے سماہيج، المصلي، جدحفص، اورجزيرہ ستر ميں ہوئے جس کے دوران سيکورٹي اہلکاروں نے پرامن مظاہرين کے خلاف امريکہ سے درآمد شدہ زہريلي آنسو گيس کے گولے پھينکے اور براہ راست فائرنگ کردي- فائرنگ ميں کم ازکم آٹھ پرامن شہريوں کے زخمي ہونے کي خبر ہے۔
مظاہرين مشرقي سعودي عرب ميں سيکورٹي فورس کے ہاتھوں ايت اللہ نمر باقر نمر پر کئے جانے والے قاتلانہ حملے اور انکے اغوا کے خلاف بھي احتجاج کر رہے تھے۔ عيني شاہدين کا کہنا ہے بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے سترہ اور واديان نامي علاقوں ميں داخل ہوکے عام لوگوں کے گھروں ميں گھسنے کي کوشش کي اور اس دوران زہريلي آنسو گيس کا آزادانہ استعمال کيا۔
بحرين ميں آج جمعےکے روز بھي بڑے پيمانے پر عوامي مظاہروں کي خبرين موصول ہو رہي ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button