مشرق وسطی

شیخ عیسی قاسم: شیخ علی سلمان پرحملے کی مذمت

esaqasim bahrainبحرین میں علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے جمعیت وفاق کے سیکریٹری جنرل پر حملے کی مذمت کی ہے۔
شیخ عیسی قاسم نے ایک بیان میں جمعیت وفاق کے سیکریٹری شیخ علی سلمان پرحملے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ اس مذہبی رہنما پر حملہ کرکے علماء کی پوزیشن کمزور بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ سب لوگ جو ملک میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں شیخ علی سلمان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

شیخ عیسی قاسم نے شیخ علی سلمان کو ایک قومی اور ہردلعزیز شخصیت قراردیتےہوئے کہا کہ علماء اور عوام ان کا بڑا احترام کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ علماء کو اپنے لئے سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے اور رکاوٹیں اور پابندیاں لگا کر علماء کو محدود کرنا چاہتی ہے۔ ملت بحرین نے گذشتہ روز پرامن مظاہرے کئے تھے جن میں آل خلیفہ کی سرنگونی پر تاکید کی۔ مظاہرین پر سعودی عرب کے جارح فوجی اور آل خلیفہ کے کارندوں نے حملے کئے جن میں شیخ علی سلمان بھی زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کے امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button