مشرق وسطی

بحرین آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کے خلاف احتجاج

bahrn-protstملت بحرین نے مختلف شہروں میں انسانی زنجیر بناکر آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔
فارس نیوز کے مطابق ملت بحرین نے کان، العکر، سترہ ، المصلی، جد حفص، سماہیج ، المعامیر اور السنابس میں انسانی زنجیر بنا کر آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی بہیمانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ ملت بحرین نے اس احتجاج میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی سرنگونی پر زور دیا ہے۔ آل خلیفہ کےکارندوں نے سترہ کے علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گيس کے گولے داغ کر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جس میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ ادھر بحرین کی شاہی عدالت نے ایک گيارہ سالہ بچے کے مقدمے کو ملتوی کردیا ہے۔ وکلاء کے مطابق اس گيارہ سالہ بچے پر آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو مقدمہ شروع کیا جائے گا۔ بحرین کی شاہی عدالت نے انسانی حقوق کے کارکن نبیل رجب کی رہائي سے بھی انکار کردیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ بحرین کی شاہی عدالت نے نو مسجدوں کی تعمیر نو کے روکنے جانے کا حکم دیا ہے۔ ان مساجد کو آل خلیفہ کے کارندوں نے شہید کردیا تھا۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے بحرین کے مختلف علاقوں میں دسیوں مساجد اور امام بارگاہوں کو شہید کیا ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےحلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button