مشرق وسطی

دمشق میں سیدہ رقیہ (س) کے امام مسجد تکفیریوں کے ہاتھوں شہید

sham marder shia manشام: دارالحکومت دمشق میں سیدہ رقیہ سلام اللہ علیہا کے امام مسجد جناب حجت الاسلام والمسلمین "عباس اللحام” تکفیری وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشت گردوں کو تہذیب کا دعوی کرنے والے مغربی ممالک، یہودی ریاست اور سعودی و قطری حکمرانوں کی بیک وقت مالی اور فوجی و تربیتی امداد حاصل ہے۔
 رپورٹ کے مطابق وہابیت سے وابستہ تشیع نیز حکومت شام کی مخالف سعودی و قطری حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے علاقے میں سیدہ رقیہ (سلام اللہ علیہا) کے حرم شریف کے امام جماعت حجت الاسلام والمسلمین شیخ عباس اللحام کو کل مغرب و عشاء کی نماز کے بعد گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔
دہشت گرد حملے کے لئے حرم کے قریب ایک گلی میں گھات لگائے بیٹھے تھے اور جیسے ہی شیخ اللحام حرم سے نکل کر اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے تکفیریوں نے فائرنگ کرکے انہيں شہید کردیا۔
شیخ اللحام دوسرے شیعہ عالم دین ہیں جو تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہورہے ہیں۔ اس سے قبل زینبیہ کے علاقے کی مسجد و حسینیہ العلویہ کے امام جماعت اور قم کی جامعۃالمصطفی العالمیہ کے استاد حجت الاسلام والمسلمین "سید ناصر العلوی” کو بھی اسی انداز سے نشانہ بنا کر شہدی کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال سے امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور قطر نیز فرانس اور برطانیہ سے وابستہ دہشت گردوں نے ہزاروں شامی باشندوں کو شہید کردیا ہے جن میں ایک بڑی تعداد کا تعلق شیعیان محمد و آل محمد (ص) سے تھا۔
یاد رہے کہ شام میں کوفی عنان کے منصوبے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، تناؤ زدہ علاقوں سے سرکاری افواج کا انخلاء مکمل ہوچکا ہے اور پارلیمانی انتخابات بھی اتنے شفاف انداز سے منعقد ہوئے ہیں کہ صدر بشار اسد کے دشمن بھی ان کی شفافیت کے معترف ہیں لیکن اس دوران امریکہ، اسرائیل، فرانس، سعودی عرب اور قطر کی ریشہ دوانیوں میں اضافہ ہوا ہے اور تکفیریوں کے حملوں میں افواج کے انخلاء کی وجہ سے، شدت آئی ہے اور ٹارگٹ کلنگز کے ساتھ ساتھ بم دھماکوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور کوفی عنان کے منصوبے پر عملدرآمد شروع ہونے سے لے کر اب تک 100 افراد شہید اور ایک ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی پاکستانی زائرین بھی شامل ہیں۔
ادھر انسانی حقوق اور جمہوریت کے کھوکھلے نعروں سے دنیا کو دھوکا دینے والی مغربی طاقتیں بھی شام میں اقوام متحدہ کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے دہشت گردوں اور قاتلوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور اردن اور ترکی کے راستے دہشت گردوں کو عرب ممالک اور اسرائیل اور امریکہ کی فوجی امداد مسلسل فراہم ہورہی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ شہید اللحام پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button