مشرق وسطی

وہابی سیٹلائٹ چينل كی طرف سے اہل تشيع كی بے حرمتی كرنے پر مذمت

whabi fitnaالازہر يونيورسٹی كے اساتذہ نے وہابی سیٹلائٹ چينل "المجد” كی طرف سے اہل تشيع كی بے حرمتی كرنے كی مذمت كی ہے اور اسے مسلمانوں كے درميان تفرقہ پھيلانے كی كوشش قرار ديا ہے۔

الازہر يونيورسٹی كے اساتذہ نے "المجد” سیٹلائٹ چينل پر پردے كے مسئلے پر شيعہ اور اہل سنت كے موازنہ كو مسلمانوں كے درميان تفرقہ اور فتنہ

پھيلانے كی كوشش قرار ديا ہے۔

انہوں نے كہا المجد چينل والوں كيلئے بہتر یہ ہے كہ پردے كے مسئلے كا اسلامی نقطہ نظر بيان كریں، نہ كہ شيعہ و سنی كے ذريعہ امت اسلامی میں فتنہ پھيلائیں۔

الازہر يونيورسٹی كے استاد محمد الدسوقی نے كہا كہ سیٹلائٹ چينل كے حكام مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كا كام كرتے كيونكہ مسلمانوں كے بنيادی اصول مشتركہ ہیں سب كو ايك كلمہ كے گرد جمع ہونا چاہئے۔

الازہر يونيورسٹی كی سياسيات كے ڈيپارٹمنٹ كی استاد نادیہ مصطفی نے كہا كہ یہ فرقہ باز چينل امريكی فوج كے عراق پر قابض ہونے كے بعد امريكيوں كے توسط سے تاسيس ہوا تھا اور انہی كے ايجنڈے كے مطابق مسلمانوں كے درميان نفرت پھيلانے كا كام كررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button