مشرق وسطی

شام میں وہابی دہشتگردوں کے حملو ں کی وجہ سے ۱۲۰۰ شیعہ خاندان بے گهر: ہیومن رائٹس واچ

shiitenews human right watchشام میں وہابی مسلح گروہ دہشتگردوں کی طرف سے کئے گئے حملو ں  کی وجہ  سے ۱۲۰۰سے بھی زائد  شیعہ خاندان حمص صوبہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ” نے ایک رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ ۱۲۰۰ سے بھی زائد شیعہ خاندانو ں کو شام کے صوبہ حمص میں وہابی دہشت گردوں کی اذیت و مظالم کی وجہ سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔اس رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ بشار اسد کے مخالف بعض مسلح گروپ نے گذشتہ دو مہینہ میں حمص صوبہ میں شیعہ نشین علاقہ پر حملہ کر دیا اور شیعوں کے آرام وسکون کو برباد کر دیا ۔
اس ادارہ نے اپنی رپورٹ  میں مزید کہا ہے کہ اس گروپ نے حمص صوبہ کے شیعہ نشین محلوں پر حملہ کیا اور ان کو قتل کیا اور ان کے ساتھ تشدد سے پیش آئے تا کہ ان لوگوں کو یہ شہر و گاؤں چھوڑ کر کسی دوسرے صوبہ میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑے ۔اس ادارہ نے اظہار کیا ہے کہ بعض شیعہ نشین علاقے پوری طور سے خالی ہو چکے ہیں اور حملہ آوروں نے ان کی عمومی و خصوصی تمام ملکیت کو لوٹ لیا ہے اور گھروں کو آگ لگا دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button